سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کو دل میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔چودھری پرویز الٰہی کو گزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کا جیل ہسپتال میں بھی طبی معائنہ کیا گیا،طبیعت خرابی کے باعث چودھری پرویز الٰہی کو آر آئی سی منتقل کیا گیا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کے سینے میں انفیکشن بھی ہوا ہے۔