دبئی (طاہر منیر طاہر) امارات انوائیرمینٹل گروپ (Emirates environmental group EEG) دنیا کی پہلی ماحولیاتی این جی اور ہے جو آئی ایس او 14001 سے مصدقہ طور پر منظور شدہ ہے۔ یہ متحدہ عرب امارات میں اپنی نوعیت کی واحد تنظیم ہے جسے اقوام متحدہ کے کنونشن ٹو کامبیٹنگ ڈیزر ٹیفیکیشن (UNCCD( اور اقوام متحدہ متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) سے تسلیم شدہ ہے۔ ای ای جی تنظیم نے حکومت دوبئی کے تعاون سے شجر کاری مہم کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے امارات کی ریاست راس الخیمہ حتا میں شجر کاری مہم کے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جس میں پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی نے بھی حصہ لیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی راس الخیمہ کے شیخ عزت ماآب انجینئر شیخ سالم بن سلطان بن سکر ال قاسمی تھے۔ پاکستانی ایسوسی ایشن دوبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام ، قونصل جنرل پاکستانی قونصل خانہ دوبئی حسین محمد ، شبیر مرچنٹ، نفر حسین، مریم ممتاز، راجا امجد کبیر سمیت PAD کے ممبران کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ، پاکستان جرنلسٹ فورم کے ممبران اور پاکستانی و اماراتی کمیونٹی کی بڑ ی تعداد نے بھی شرکت کی ، اس موقع پر پاکستانی بائیک رائیڈرز نے پاکستانی جھنڈے لہرا کر تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی شیخ سالم بن سلطان آل سکر بن قاسمی کا کہنا تھا کہ یہ سال حکومت یو اے ای کی جانب سے ‘‘ year of sustainability ‘‘ کے طور پر منایا جا رہا ہے- ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بڑی تعداد میں درخت لگانے چاہیے آج کی تقریب اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
قونصل خانہ پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والا بڑا ملک ہے۔ پاکستان متحدہ عرب کی ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے حالیہ کاپ 28 کی کاوشوں کو سراہتا ہے اور ماحولیاتی تبدیلوں سے متعلق مہم میں پاکستان ایسوسی ایشن کی امارات شرکت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تقریب کے آخر میں ایک ہزار سے زائد پودے بھی لگائے گئے- پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے ایک اعلان کے مطابق پاکستان میں بھی ماحول کی تبدیلی کے لئے ایک لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔
ایمریٹس انوائیرمینٹل گروپ کی شجرکاری مہم میں شرکت
Dec 23, 2023