عارف چودھری
کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد کے علاوہ ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان،ناز شاہ،لارڈ واجد خان،کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری اختر،سابق لارڈ مئیر کونسلر نعیم الحسن ،کونسلر رب نواز، مسلم ہیرٹیج سینٹر کے روح رواں ناصر محمود ،قانون دان بیرسٹر امجد ملک،سا لیسٹر مقبول ملک ، سماجی سیاسی راہنما رضیہ چودھری،ڈاکٹر حامد خان ، الطاف طافی،ماء لاہور کے چیف ایگزیکٹو اشفاق ،اقبال صدیقی،کمیونٹی راہنما نینا رانیاں خان، ورلڈ وائیڈ کے زاہد اقبال،استاد صفدر،نوید ڈین،عالیہ ہاشمی ،مولانا وقار بیگ شامل تھے۔عشائیہ کی نقابت نوجوان ندیم مارکس نے کی اور ہال اور کھانے کو ماء لاھور کے چئیر پرسن اشفاق نے سپونسر کیا ا س موقع پر برطانیہ میں فلسطین کے سفیر ایچ ای ڈاکٹر ھوسن زوملاٹ نے سمائل ایڈ اور عامر خان فاؤنڈیشن کا فلسطین کے لئے آج کے کامیاب فنڈ ریزنگ ڈنر کا انعقاد کرنے پر شکریہ ادا کیا انکا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں تمام بڑی عمارتیں مٹی کا ڈھیر بن چکی ہیں لوگ اپنے ھی ملک میں مہاجر بن کر کیمپوں میں رہ رھے ہیں یہ دنیا کا پہلا ملک ھے جس میں ھم کی بار بے گھر ہوئے غزہ میں جارحیت کا خاتمہ ہونا چاہئے - دنیا بھر میں رنگ و نسل مزہب سے بالا تر ہو کر تمام مکتبہ فکر کے لوگ فلسطینی عوام کی مدد کر رہے ہیں -ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان اور ناز شاہ نے فلسطین کی مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ لارڈ واجد خان نے سمائل ایڈ اور اے کے کو کامیاب پروگرام کرانے پر مبارکباد دی اور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امید ھے بہت جلد فلسطین کو مکمل آزادی ملے گی -قونصل جنرل ترکیہ سیفی آنر سیان اور قونصل جنرل عراق جواد نے کہا کہ سمائل ایڈ کا آج غزہ کے مظلوم عوام کے لئے فنڈ ریزنگ پروگرام کرانا بہت اچھی بات ہیں ھم سب آج فلسطین کی عوام کے ساتھ ھے ھمارا مطالبہ ھے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے سمائل ایڈ کے چیف ایگزیکٹو شہباز سرور اور ڈائریکٹر ابوبکر سرور نے چیف گیسٹ فلسطینی سفیر اور کمیونٹی کا فنڈ ریزنگ ڈنر پر آنے اور فنڈ ریزنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ آج اکٹھی ھونے والی ساری رقم۔ سو پرسنٹ مظلوم فلسطینیوں کو بھیجی جائیگی انکا مزید کہنا تھا کہ آج مانچسٹر کے رہائشیوں نے ثابت کر دیا ھے کہ وہ دکھی انسانیت کے لئے درد دل رکھتے ہیں ۔عامر خان فاؤنڈیشن کے چئیر پرسن باکسر عامر خان نے آج کے فنڈ ریزنگ پروگرام کو کامیاب بنانے میں دوسرے سپونسرز کا شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر ماء لاھور کے چئیر پرسن اشفاق کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔سابق لارڈ مئیر کونسلر نعیم الحسن اور کیبنٹ ممبر کونسلر رب نواز نے فلسطینی کی مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انکی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کراء -عورتوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی سماجی شخصیت نینا رانیاں خان اور اقبال صدیقی نے کہا کہ ھم صرف مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر آواز نہیں اٹھائیں گے بلکہ عالمی سطح پر جہاں بھی انسانیت پر ظلم ھو گا ہم آواز اٹھائیں گے ۔