پرویز الٰہی کے وکیل کو بھی مبینہ طورپر گرفتار کرلیاگیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل کو گوجرانوالہ سے مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے حراست میں لے لیا۔

عامر سعید راں کے بھائی نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر ،عام انتخابات 2024 کے لیے پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی کوشش کر رہے تھے کہ انہیں رات گئے نامعلوم افراد نے حراست میں لیا۔  وکیل کے بھائی نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عامر سعید راں کو جلد از جلد رہا کیا جائے، پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں اٹھایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن