میرے گھر پر توڑ پھوڑ اور ہراساں کرنے کا فائدہ خواجہ آصف کو تھا، والدہ عثمان ڈار

Dec 23, 2023 | 15:54

ویب ڈیسک

تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ نے کہا ہے کہ میرے گھر پر توڑ پھوڑ اور ہراساں کرنے کا فائدہ خواجہ آصف کو تھا۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار کی والدہ نے کہا کہ یہ عوام کے سامنے معافی مانگ کر صرف عوام کو گمراہ کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف میرے گھر آتے تو معاف کردیتی کیونکہ اللّٰہ معاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔

عثمان ڈار کی والدہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے میرا گھر سیل کر کے مجھے گھر سے نکال دیا۔

مزیدخبریں