واٹس ایپ استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار!

اگر آپ کویت میں رہائش رکھتے ہیں اور واٹس ایپ استعمال کررہے ہیں تو ہوشیار ہوجائیں کیوں کہ آپ ہیکرز کے نشانے پر ہیں۔

کویت میں ایک با پھر سے ہیکرز نے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ہیک کرنا شروع کردیا ہے۔ ہیکرز واٹس ایپ کے ذریعے لنکس بھیج رہے ہیں اور جو لوگ ان لنکس کو کھولتے ہیں ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک ہو جاتے ہیں،

کس صارف کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد ہیکرز اس کے دوستوں اور رشتہ داروں سے پیسے مانگتے ہیں۔
کویت میں پچھلے دو سالوں میں اس طرح کے واقعات میں کمی آگئی تھی تاہم حال ہی میں پھر سے کئی لوگوں کو دوبارہ ان ہیکس کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اس دفعہ ہیکر نے نئی حکمت عملی اپنائی ہے۔ وہ کچھ ایسی ٹرکس استعمال کررہے ہیں کہ جب متاثرہ صارف کے فون سے لنکس بھیج کر اکاؤنٹ ہولڈر ہونے کی آڑ میں اس کے دوست یا رشتہ دار سے رقم کی درخواست کی جاتی ہے تو وہ رقم ہیکرز کو موصول ہوتی ہے۔

حکام نے غیر معتبر لنکس تک رسائی کے حوالے سے واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو خبردار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آپ ان لنکس تک رسائی حاصل کرنے سے پہلے تصدیق کے لیے ان افراد سے رابطہ کریں جن کے نمبر سے لنک بھیجا جا رہا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ لاپروائی سے کوئی بھی لنک کھولنے کا عمل واٹس ایپ صارفین، ان کے فونز اور ان کے بینک بیلنس کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن