لاہور (خبر نگار) اتوار بازاروں میں قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا پھلوں میں پیشتر پھلوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا جبکہ سبزیوں میں زیادہ تر کی قیمت میں اضافہ اور کچھ کی قیمت میں کمی ہو گئی۔ پھلوں میں سیب کالا کلو میدانی‘ کالا کلو پہاڑی کی قیمت میں 5 روپے‘ سٹابری کی قیمت میں 10روپے‘ چیکو کی قیمت میں 6 روپے‘ پپیتا کی قیمت میں 4 روپے‘ انار قندھاری کی قیمت میں 10‘ گریپ فروٹ کی قیمت میں 2 روپے ٗ کیلا قیمت میں 6 اضافہ ہوا۔ سبزیوں کی قیمت میں پیاز پاکستانی کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا اور پیاز 32 روپے کلو فروخت ہوا۔ ادراک سمیت بعض سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔