اکتیسویں سارک وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیرمملکت برائے خارجہ امور اور سیکرٹری خارجہ کریں گے۔

سارک وزارتی اجلاس سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ستائیس فروری سے شروع ہو گا۔ دفتر خارجہ کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکہ میں مصروفیات کے باعث وزیر مملکت برائے خارجہ امور ملک عماد خان پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر بھی اس اجلاس میں ان کےہمراہ ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن