غیرریاستی عناصر دہشت گردی کے ذریعے عالمی امن تباہ کرنا چاہتے ہیں: صدر زرداری

Feb 23, 2009 | 13:21

سفیر یاؤ جنگ
شنگھائی میں تھنک ٹینک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک دہشت گردی کے سدباب کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔ اس سے پہلے چین کے روزنامے ڈیلی چائنہ میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں صدر مملکت نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی تیسری نسل میں منتقل ہورہی ہے۔ ان کی خواہش ہے کہ ہمالیہ سے بلند اور جامع شراکت داری پر مبنی اس دوستی کو مزید مضبوط کیا جائے۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اپنی اور دنیا کی حفاظت کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے،اسلام آباد کی کوشش ہے کہ دہشت گردی کو خطے میں پھیلنے سے روکا جائے جس کے لیے چین کواس جنگ میں پاکستان کی مدد کرنی چاہیے۔ عالمی معاشی بحران کا حوالہ دیتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ چین نے خود کو ایشیا کا اقتصادی انجن ثابت کیا ہے اور اس کی معاشی ترقی پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے لئے مثال ہے۔ اسٹریٹیجک تعلقات کے متعلق انہوں نے کہا ہے کہ چین نے جوہری توانائی اور سویلین بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے میں پاکستان کی مدد کی ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ یہ تعاون آنے والی نسلوں تک جاری رہے گا۔
مزیدخبریں