سپین (نمائندہ خصوصی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ،سپین اور میڈرڈکی برانچوں کی تنظیم سازی مکمل کرکے عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا۔ مسلم کانفرنس کے مرکزی چیف آرگنائزر فدا حسین کیانی نے پریس کانفرنس میں مسلم کانفرنس یورپ کے صدر سردار محمد صدیق خان کی مشاورت سے بلجیم ، سپین اور میڈرڈمیں مسلم کانفرنس کی باقاعدہ برانچوں کی تشکیل کا اعلان کیا۔ مسلم کانفرنس بلجیم کے سرپرست اعلیٰ راجہ جاوید اختر آف غازی گڑہ اور مسلم کانفرنس یورپ کے سیکرٹری اطلاعات سردار ضرار خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔مسلم کانفرنس بلجیم کے لئے سردار محمد مقبول خان کو صدر، راجہ ولید خان کو سینئر نائب صدر ، خ±رم رشید کو جنرل سیکرٹری ،سردار عامر خان کو آرگنائزر اور شعیب عباسی کو سیکرٹری اطلاعات مقرر گیا۔ سپین کی تنظیم کے لئے مسلم کانفرنس یورپ کے صدر سردار محمد صدیق خان اور سینئر نائب صدر چوہدری لیاقت اسحق کی سفارشات پر جن عہدیداروں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں محمد علی اسحق(صدر)، ماسٹر رفاقت علی آف سہنسہ(سینئر نائب صدر)، سردار اصغر محمود آف راولاکوٹ (جنرل سیکرٹری)، سردار رمضان خان (آرگنائزر)، چوہدری غلام جیلانی(نائب صدر)، راجہ عبد الغفار(نائب صدر) اور چوہدری خضر اقبال (سیکرٹری اطلاعات ) مقرر کئے گئے۔ میڈرڈ میں بھی مسلم کانفرنس کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی جس کے مطابق خالد مظفر صدر، ممتاز خان سینئر نائب صدر، سردار ظفر خان جنرل سیکرٹری نامزد کئے گئے جبکہ ان تمام برانچوں میں دیگر عہدیداروں کا اعلان مسلم کانفرنس یورپ کے صدر سردار محمد صدیق خان آئندہ چند روز میں یورپ کے دیگر عہدیداروں اور ان ممالک میں جماعتی رہنماو¿ں کی مشاورت سے کریں گے۔