3صوبائی، ایک ایڈیشنل سیکرٹری سمیت 10افسر تبدیل

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 10 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں‘ نوٹیفکیشن کے مطابق میاں نذیر سپیشل سیکرٹری ہوم کو او ایس ڈی اور تعیناتی کے منتظر شوکت علی کو سپیشل سیکرٹری ہوم تعینات کیا گیا ہے۔ طاہر رضا نقوی سیکرٹری پاپولیشن اور راو افتخار احمد سیکرٹری سپورٹس پنجاب کو تبدیل کر کے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ تعیناتی کے منتظر محمد یوسف کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ شہزاد احمد چیمہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو تبدیل کر کے وفاقی حکومت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعجاز احمد منیر ڈی جی کچی آبادی پنجاب کو تبدیل کر کے سیکرٹری پاپولیشن تعینات کیا گیا ہے۔ طارق فیروز سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے سیکرٹری پاپولیشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے جبکہ تعیناتی کے منتظر سعید احمد کو سیکرٹری سپورٹس تعینات کیا گیا ہے۔ عامر اشرف خواجہ جو تعیناتی کے منتظر تھے انہیں سیکرٹری ٹورزم تعینات کیا گیا ہے۔ محمد طاہر آرسی او فیصل آباد کو سی پی او فیصل آباد کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن