سرینگر (آن لائن) پاکستان نے کشن گنگا پاور پراجیکٹ کے معاملے پر عالمی بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے ایک اخبار کے مطابق 25 فروری کو مذاکرات میں مسئلہ کشمیر شامل کرنے کے اصرار کے بعد بالآخر بھارت نے اشارہ دیا ہے کہ خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات میں کشمیر سے متعلق امور بھی شامل کئے جائیںگے اور اس سلسلے میں اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی غور کرینگے۔