حکومت نے نیا” وار ٹیکس“ عائد کرنے کیلئے ضروری تیاری کر لی

اسلام آباد (عترت جعفری) حکومت ”وار ٹیکس“ کے نام سے ایک نیا ٹیکس عائد کرنے کے لئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ضروری تیاری کر لی گئی ہے تاہم اس کے نفاذ کا حتمی فیصلہ ایف بی آر کی ریونیو کارکردگی کو پیش نظر رکھ کر کیا جائیگا اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکومت ریونیو کے شارٹ فال کے باوجود رواں مالی سال میں کسی نئے ٹیکس کے نفاذ کے بارے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں ایف بی آر ریونیو کی صورتحال واضح ہو جائے گی۔ نئے ٹیکس کا نام وار ٹیکس رکھنے کا فیصلہ منی بجٹ کے الزام سے بچنے کے لئے کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن