ٹوکیومیں ہونے والی اس ملاقات میں صدر زرداری اور جاپان کے شہنشہاہ اکی ہیٹو کے درمیان دو طرفہ معاملات اورعوامی رابطوں کو موثر بنانے کے حوالے سےبات چیت ہوئی ۔ صدر زرداری آج جاپان پاکستان پارلیمانی لیگ کی جانب سے دیے گئے ظہرانہ میں بھی شرکت کر رہے ہیں ۔ لیگ چیئرمین شیر واٹیو کا کہنا ہے کہ عالمی امن کیلئے پاکستان کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے جبکہ پارلیمانی لیگ حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے ۔ اس سے قبل صدر زرداری اور جاپان کے وزیر اعظم نواتو کان نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے معاہدے پر دستخط کیے۔ ابلاغ کے مطابق صدر زرداری نے جاپان سے بھارت جیسا نیوکلیر معاہدہ کرنے کے لیے بھی کہا ۔ جاپانی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم نواتو کان نے افغانستان میں پاکستان کی طرف سے تعمیر نو کی کوششوں کے لیے تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔