پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری ظہیر الدین نے کہا ہےکہ اگر یونیفکیشن بلاک نے تین روز میں جواب نہ دیا توارکان کی نا اہلی کے لیئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوائیں گے۔ ق لیگ کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑکرعلیحدہ گروپ بنا لینا غیر قانونی ہے ۔ ارکان نے شہباز شریف کی حمایت کا اعلان کرکے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ دوسری جانب یونیفیکیشن گروپ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر طاہرعلی جاوید نے وقت نیوز سے گفتگو میں کہا کہ شوکاز نوٹس جمہوریت کی نفی اور پیپلز پارٹی کے ایما پر بجھوائے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شوکاز نوٹس ملا تو جواب دیں گے۔ یونیفکیشن بلاک کے پاس چوالیس جبکہ قاف لیگ کے پاس صرف سترہ سٹیں ہیں ۔ پیپلز پارٹی شہباز شریف کو بلیک میل کر رہی ہے۔ ڈاکٹر طاہر علی جاوید نے کہا کہ کبھی وزارتوں کا مطالبہ نہیں کیا۔ دوسری جانب زرائع کے مطابق مسلم لیگ نون نے یونی فیکشن بلاک کو پانچ وزاتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔