لاہورمیں پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین نے واپڈا کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ریلی نکالی، مظاہرین نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں بجلی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

Feb 23, 2011 | 13:58

سفیر یاؤ جنگ
واپڈا کے ملازمین بختیارلیبرہال نسبت روڈ سے احتجاجی ریلی کی صورت میں پریس کلب جمع ہوئے جہاں واپڈا کی مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف بھی نعرے بازی اور سینہ کوبی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ہائیڈرو الیکٹرک لیبریونین خورشید احمد کے جنرل سیکرٹری نے حکومت پر زور دیا کہ واپڈا کی نجکاری نہ کی جائے کیونکہ اس سے بجلی مہنگی ہونے اور بین الصوبائی تنازعات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کا معاشی قتل بند نہ کیا گیا تو پاکستان میں بھی مصر اور تیونس کی طرح محنت کش اور نوجوان انقلاب لے آئیں گے۔ مظاہرین نے دھمکی دی کی مطالبہ منظور نہ ہونے کی صورت میں وہ اسلام آباد کا گھیرائو بھی کرسکتے ہیں۔
مزیدخبریں