برطانوی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی چیئرپرسن سعيدہ وارثی نے لاہور میں وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ملاقات کی

رائے ونڈ ميں وزيراعلی سے ملاقات کے بعد ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے سعيدہ وارثی نے کہا کہ پاکستانی نژاد برطانوی شہريوں کو پاکستان میں جائيدادوں پر قبضے ، اغوابرائے تاوان اور ديگر جرائم کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ لاہور ميں کھلنے والا قونصليٹ کا نيا دفتر ان مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے برطانيہ کے ساتھ تاريخی رشتے ہيں ، دونوں ممالک کو معیشت اور سيکيورٹی امور میں تعاون بڑھانا ہوگا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ برطانيہ پاکستان ميں جمہوريت، تعليم اور صحت کے شعبوں ميں کام کر رہا ہے ، انہوں نے توقع ظاہر کی لاہور میں نئے قونصلیٹ آفس سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی ۔ بعد ازاں رائے ونڈ ميں مسلم ليگ ن کے قائد نواز شريف سے چينی کیمونسٹ پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات ميں چودھری نثارعلی خان، اسحاق ڈار اور پرويز رشيد سميت مسلم ليگ نون کے ديگر رہنما شريک تھے

ای پیپر دی نیشن