وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردارعتیق احمد خان نے پاک بھارت سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

سردارعتیق احمد خان پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے لارڈ نذیراحمد کی زیرقیادت برطانوی دارالعوام کی پارلیمانی کشمیرکمیٹی کے وفد سے گفتگوکررہے تھے۔ سردارعتیق کا کہنا تھا کہ انٹرا کشمیر ٹریڈ اورسری نگر مظفرآباد بس سروس سے مسئلہ کشمیرکے حل میں مدد مل سکتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیرڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام اور لائن آف کنٹرول کو تجارت کے لئے کھولنے میں مدد کرے ۔ برطانوی وفد کے سربراہ لارڈ نذیراحمد نے کہا کہ برطانیہ کو کشمیراور کشمیریوں دونوں سے دلچسپی ہے، ہم مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن