پاکستان نے ورلڈ کپ کے اپنے افتتاحی میچ میں کینیا کو دوسوپانچ رنزسے شکست دے کرورلڈ کپ کی مہم کا آغازکردیا.

Feb 23, 2011 | 15:40

سفیر یاؤ جنگ
ہمبن ٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اورمقررہ اوورزمیں سات وکٹوں کے نقصان پرتین سو سترہ رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی ابتدائی دو وکٹیں بارہ رنز پر ہی گرگئیں۔ احمد شہزاد ایک اورمحمد حفیظ نورنزبنا سکے۔ اس کے بعد کامران اکمل اوریونس خان کے درمیان اٹھانوے رنز کی شراکت بنی جس نے قومی ٹیم کو مضبوط پلیٹ فارم مہیا کردیا۔ کامران اکمل پچپن اوریونس خان پچاس رنزبنا کراوپر تلے آؤٹ ہوئے اس کے بعد عمر اکمل اورمصباح الحق نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اورنصف سنچریاں سکور کیں۔ عمر اکمل اکہتراورمصباح الحق پینسٹھ رنز بنا کر پویلین لوٹے، دونوں کے درمیان ایک سو اٹھارہ رنز کی شراکت ہوئی۔ جواب میں کینیا کی ٹیم پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کا سامنا نہ کرسکی اورایک سو بارہ رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی۔ شاہد آفریدی نے صرف سولہ رنزدے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عمرگل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
مزیدخبریں