کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز کی فروخت اور ملکی سیاسی و معاشی حالات کے پیش نظر مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ کو کوئی سپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے صورت حال مزید ابتر ہوگئی ۔مارکیٹ کےاختتام پر کےا یس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو چھبیس پوائنٹس کمی کے بعد کیارہ ہزار پانچ سو تئیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر دس کروڑ شئیرز کے سودے ہوئے، بینک آف پنجاب ایک کروڑ اکیس لاکھ شئیرز کی خریدو فروخت کے ساتھ سر فہرست رہا۔ لاہور اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رحجان برقرار رہا اور انڈیکس بہتر پوائنٹس کی کمی کے ساتھ تین ہزار چار سو پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل اٹھاسی کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے بارہ کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، اڑتالیس کے شیئرز میں کمی جبکہ اٹھائیس کمپنیوں کے شیئرز میں استحکام رہا۔