وزےر داخلہ سے ملاقات‘ڈی جی ایف آئی اے نے عبدالقادر گیلانی کومعصوم قرار دےدےا

Feb 23, 2011

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +ریڈیو نیوز + ریڈیو مانیٹرنگ) ڈی جی ایف آئی اے وسیم احمد نے وزےر داخلہ رحمان ملک سے گزشتہ روز ملاقات کی ہے جس کے بعد انہوں نے وزےراعظم کے بےٹے عبدالقادر گےلانی کو حج کرپشن سکےنڈل مےں بے قصور قرار دےدےا۔ذرائع کے مطابق ڈی جی نے وزےر داخلہ کو بتاےا کہ عبدالقادر گیلانی حج کرپشن سکینڈل مےں کسی طرح بھی ملوث نہیںوہ مکمل طور پر بےگناہ ہے‘ ان سے صرف بلٹ پروف گاڑی کی خریداری سے متعلق جواب طلب کیا ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ڈی جی نے بتاےا کہ جب وزےراعظم کے صاحبزادے اےف آئی اے آفس آئے تو ان کے ساتھ ملزموں والا سلوک نہیں بلکہ وزےراعظم کے بےٹے کی حےثےت سے احترام کےا۔ دوسری جانب ایف آئی اے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عبدالقادر گیلانی کے خلاف صرف گاڑی نہیں بلکہ حج سکینڈل میں ملوث ہونے کی بھی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں عبدالقادر گیلانی گاڑی خریدنے کے لئے رقم کے ذرائع بتانے میں ناکام رہے۔ دوسری جانب را¶ شکیل نے تحقیقاتی ٹیم کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اس نے کرپشن کی رقم کا بڑا حصہ بڑوں کو رشوت کے طور پر دیا ہے۔
وسیم احمد / ذرائع
مزیدخبریں