انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی اور امن وامان کی صورتحال انتہائی غیریقینی کا شکارہے جبکہ حکومت ملکی سلامتی کو بحال رکھنے میں ناکام رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کراچی کو اسلحہ سے پاک رکھنے کیلئے تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے پر بات چیت کی جاری ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ اگر حکومت موجودہ صرتحال کو درست نہیں کرسکتی تو قبل از وقت انتخابات کرانا ضروری ہوگا، حکومت اب تک کرپشن پر کنٹرول نہیں کرسکی ہے ، ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ سر عام مہاجر خواتین کو ڈانس کرانا مہاجروں کا کلچر نہیں ہے۔