پشاوردھماکہ، ہم اپنی اور پاکستان کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں جان قربان کردیں گے مگر اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ میاں افتخارحسین

Feb 23, 2012 | 15:08

سفیر یاؤ جنگ
وقت نیوزسے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے میاں افتخارحسین نے کہا کہ دہشتگردوں کا ہرصورت میں خاتمہ ضروری ہے تاہم اس کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے تک اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ انہوں نےکہا کہ صوبے میں سیکیورٹی انتظامات تسلی بخش ہیں،مزید سختی سے عوام کاچلنا پھرنامشکل ہوجائیگا۔ وزیراطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا ہم شدت پسندوں سے مذاکرات کے حامی ہیں اوراے این پی ہی کی حکومت نے سب سے پہلے مالاکنڈ میں بھی مذاکرات کئے، ایک سوال پر میاں افتخارحسین نے کہا کہ امریکہ اگر طالبان سے مذاکرات کررہا تو اسے تمام فریقوں کو اعتماد لینا چاہئیے ورنہ ان مذاکرات کو کوئی نتیجہ نکلنا مشکل ہے۔
مزیدخبریں