اسلام آباد ائیرپورٹ پرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرمذہبی امورخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حج کی ادائیگی کے دوران کئی مشکلات درپیش ہوتی ہیں لیکن کوشش ہے کہ حاجیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے پاس جہازموجود ہیں کسی سے جہاز لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی، رواں سال پہلے سے دس ہزار سے زیادہ افراد کو حج کی سہولت دینے کی کوشش کی ہے ، جس کا فیصلہ سعودی حکومت جلد کر ے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی آئی اے اس مرتبہ اپنی سروس بہتر کرے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ تیس ہزار حاجیوں کو مکہ سے مدینہ منورہ کیلئے ٹرین کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔