کراچی سٹاک مارکیٹ: سرمایہ کاری میں 12ارب 82کروڑ سے زائد اضافہ

کراچی/ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو بھی تیزی کے جاری تسلسل پر کے ایس ای 100انڈیکس 59.22پوائنٹس اضافے پر 12600 کی نفسیاتی حد بحال ہوکر دوبارہ12603.67کی ریکارڈ حد پر پہنچ گیا سرمایہ کاری مالیت میں 12ارب 82کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں بدستور تیزی رہی۔ لاہور سٹاک مارکیٹ میں مندا رہا۔

ای پیپر دی نیشن