ٹینس کے فروغ کیلئے مواقع فراہم کئے جائیں : ویمن پلیئرز

Feb 23, 2013

لاہور (حافظ محمد عمران) ٹینس کی بہتری کیلئے ضروری ہے کہ کھلاڑیوں کو ملک میں اور بیرون ملک زیادہ سے زیادہ کھیلنے کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کی دو نامور ٹینس پلیئر عشنا سہیل اور صباءعزیز نے وقت نیوز کے پروگرام” گیم بیٹ“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عشناءسہیل نے کہا کہ فیڈ کپ میں ہم اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں، ہمیں اس سے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے 2011ءسے ہمیں ہر سال فیڈ کپ میں شرکت کیلئے بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا جو خوش آئند ہے۔ صبا عزیز نے کہا کہ فیڈ کپ اور ڈیوس کپ میں کھیلنے سے ہمارے کھیل کا معیار کافی بہتر ہوجاتا ہے ہم ان مقابلوں میں اپنا بہترین کھیل پیش کرتے ہیںمگر پھر اس کے بعد سارا سال ہمیں ملک میں کوئی ایسا موقع نہیںملتا جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کا کھیل پھر زوال کا شکار ہوجاتا ہے۔فزیکل فٹنس کے حوالے سے عشنا سہیل اور صبا عزیز نے بتایا کہ فٹنس اور سٹیمنا آج کھیلوں میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے مگر ہمارے کھلاڑی اس اعتبار سے کسی طرح بھی دوسرے ملکوں کے کھلاڑیوں سے کم نہیںجس کا ثبوت یہ ہے کہ ہمارے ہی خطہ سے اعصام الحق اور عقیل خان جیسے ورلڈ کلاس کھلاڑی بھی سامنے آئے ہیں اور انہوںنے عالمی سطح پر صلاحیتیں ثابت کی ہیں تاہم سہولیات اور حکومتی سرپرستی کے ساتھ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلنے کا موقع دیا جائے تو پاکستان میں ٹینس کے کھیل میںبہت تیزی آ سکتی ہے۔

مزیدخبریں