لاہور (این این آئی) جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں حصہ لینے کے لئے پاکستانی کرکٹرز پیر کی صبح روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کوتین دن کی تاخیر سے بھیجنے کا فیصلہ اخراجات بچانے کے لئے کیا گیا۔23 فروری کو روانگی کی صورت میں ایک وقت میں 22کھلاڑی جوہانسبرگ میں جمع ہو جاتے۔ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے لئے وہاب ریاض، کامران اکمل، شعیب ملک، شاہد آفریدی، عمر اکمل، عمر امین، احمد شہزاد، ذوالفقار بابر، اسد علی نے جنوبی افریقہ جانا ہے۔