ہاشم آملہ رواں سال ٹی ٹونٹی کرکٹ نہیں کھیلیں گے

جوہانسبرگ (این این آئی) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز ہاشم آملہ نے کہا کہ وہ رواں سال کسی بھی قسم کی ٹی ٹونٹی کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔ ہاشم آملہ جو کہ ان دنوں جنوبی افریقہ لمیٹڈ اوور ٹیم کے نائب کپتان ہیں نے گزشتہ برس دسمبر میں ٹیم مینجمنٹ اور کوچ گیری کرسٹن کو اپنے فیصلے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔گیری کرسٹن نے کہا کہ ہاشم آملہ کی درخواست منظور کر لی گئی ہے اور اب انہیں چاہیے کہ وہ فوری طور پر نائب کپتانی سے استعفیٰ دے دیں۔ہاشم آملہ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ مختصر طرز کی کرکٹ کی نائب کپتانی چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں تاہم ابھی تک انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ کرکٹ ساتھ افریقہ نے 2011 میں ہاشم آملہ کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا نائب کپتان مقرر کیا تھا۔انہوں نے اکتوبر 2011 میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دیئے تھے جب اے بی ڈی ویلیئرز زخمی ہو گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...