سینچورین: تیسرے ٹیسٹ کا پہلا روز‘جنوبی افریقہ کے 334 رنز‘6 کھلاڑی آﺅٹ

Feb 23, 2013

سنچورین (نوائے وقت رپورٹ) جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 6کھلاڑیوں کے نقصان پر 334رنز بنائے۔ اس بار بھی جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور ڈی ویلیئر پاکستانی کھلاڑیوں کے سامنے دیوار بن کر کھڑے رہے۔ ہاشم آملہ کی دیوار 92رنز پر راحت علی کے ہاتھوں گری تاہم ڈی ویلیئر 98رنز پر کھیل رہے تھے۔ پاکستان نے 38رنز پر سمتھ اور پیٹرسن کی وکٹیں حاصل کر لیں تھی مگر ہاشم آملہ نے جنوبی افریقہ کی اننگز کو سہارا دیا۔ ہاشم آملہ کے آﺅٹ ہونے کے بعد ڈی ویلیئر نے ان کی ذمہ داری کو خوب نبھایا۔ ان کے ساتھ فلینڈر 45رنز پر کھیل رہے ہیں۔ پاکستانی باﺅلرز نے 20رنز ایکسٹرا میں دئیے پاکستان کی طرف سے راحت علی نے 3وکٹیں لیں جبکہ احسان عادل نے 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کا ایک کھلاڑی رن آﺅٹ ہوا۔

مزیدخبریں