واشنگٹن (آئی این پی) پاکستان میں سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن پرحملے کے بعد سب سے بڑی پریشانی بیرون ملک مقیم امریکےوں کو محفوظ کرنا تھا،ایبٹ آباد آپریشن میں ہمیں وہ سب نہیں ملا، جو چاہئے تھا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں وہ سب نہیں ملا جو ہمیں چاہئے تھا، اس کی وجہ پاکستان میں موجودہ حکومت تھی جو سب کچھ نہیں دے سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن کے بعد ان کی سب سے بڑی پریشانی پاکستان میں امریکی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا تھا۔ امریکہ کو کرس سٹیون کی پالیسی پر عمل کرنا چاہئے جو انھوں نے لیبیا میں قتل ہونے سے پہلے اپنائی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے پاکستانی ایسے ہیں جو ہمارے نظام تعلیم، بزنس اور ہماری ثقافت کو پسند کرتے ہیں۔
ایبٹ آباد آپریشن میں وہ سب نہیں ملا جو ہمیں چاہئے تھا:کیمرون منٹر
Feb 23, 2013