خلیجی ریاستوں میں امریکہ کیخلاف نفرت، سی آئی اے مذہبی منافرت پھیلانے لگی

Feb 23, 2013

لندن (تحقیقاتی رپورٹ / خالد ایچ لودھی) خلیجی ریاستوں میں سی آئی اے کے فوجی اڈوں کے خلاف رائے عامہ کی اکثریت مشترکہ محاذ آرائی پر متفق ہو رہی ہے، بحرین کی رائل فیملی میں امریکہ اور برطانیہ کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں، بحرین، قطر، اومان اور امارات کے علاوہ اس وقت کویت اور سعودی عرب میں بھی امریکی فوجی اڈے قائم ہیں اور ان اڈوں میں امریکی سی آئی اے جدید سٹلائٹ نظام سے لیس خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے خلیجی اور عرب ممالک میں جاسوسی کا وسیع سلسلہ رکھے ہوئے ہے سی آئی اے نے عرب اور خلیجی ممالک کے تیل کے ذخیروں کی حفاظت پر مامور امریکی فوجیوں کے تحفظ کیلئے بھی الگ فورس قائم کر رکھی ہے ان ممالک میں خاص طور پر نوجوانوں میں امریکہ مخالف جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے اس کے پیش نظر سی آئی اے خلیجی ریاستوں خاص طور پر بحرین اور قطر میں مذہبی منافرت پھیلانے کے خفیہ نیٹ ورک پر کام کر رہی ہے بحرین میں مختلف گروپس کو دیگر مذہبی فرقوں کے خلاف ابھارا جا رہا ہے ان کارروائیوں کا مقصد امریکی سی آئی اے کو دیگر مذہبی فرقوںکے خلاف ابھارا جارہا ہے ان کارروائیوں کا مقصد امریکی سی آئی اے کا وہ منصوبہ ہے جو کہ وہ ان ممالک کے تیل کے ذخائر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی غرض سے کر رہی ہے۔

مزیدخبریں