اسلام آباد (محمد نواز رضا / وقائع نگارخصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کی طرف سے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صدر محمود خان اچکزئی پر نگران وزیراعظم بننے کے لئے دبا¶ بڑھ گیا ہے۔ وہ مسلسل نگران وزیراعظم بننے سے انکار کر رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین جن میں علامہ ساجد میر بھی شامل ہیں نے محمود خان اچکزئی کو ایک بار پھر نگران وزیراعظم بننے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی ہے سیاسی جماعتوں کی قیادت کی عمومی رائے پائی جاتی ہے کہ محمود خان اچکزئی ایک مضبوط اور جرا¿ت مند سیاسی شخصیت ہیں وہ کسی قسم کا دبا¶ قبول نہیں کریں گے لیکن وہ اور ان کی جماعت عام انتخابات میں حصہ لینا چاہتی ہے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے جن 8، 9 شخصیات کے نام نگران وزیراعظم کے لئے تجویز کئے تھے ان میں محمود خان اچکزئی کا نام نمایاں تھا لیکن محمود خان اچکزئی نگران وزیراعظم کا منصب قبول کرنے کے لئے تیار نہیں۔