اسلام آباد (آئی اےن پی) پیپلزپارٹی بلوچستان کے سابق صدر اور معطل وزیراعلیٰ کے بھائی لشکری رئیسانی اور پی پی پی کے بلوچستان اسمبلی کے تین ارکان نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا، رئیسانی اور تینوں ارکان اسمبلی باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف سے ملاقات میں کریں گے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق لشکری رئیسانی اور کوئٹہ سے پیپلزپارٹی کے تین ارکان صوبائی اسمبلی طاہر محمود، یونس ملازئی اور اسماعیل کے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کےلئے مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں۔