لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق قومی کپتان کا کہنا تھا کہ دورہ افریقہ کڑا چیلنج ہے تاہم وہ سو فیصد پرفارمنس دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ نمبر ون ٹیم ہے تاہم ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز ٹیسٹ سیریز سے دلچسپ ہونگی۔شاید آفریدی کا کہنا تھا کہ تیسرے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت نکلے گا،جب تک عوام ان کو کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں وہ کرکٹ جاری رکھیں گے اوراپنی مرضی سے کھیلیں گے، ساتویں نمبر پر آکر وہ بوم بوم پرفارمنس نہیں دے سکتے۔