لاہور کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیے جانے والے ملزمان قتل ڈکیتی اوراغواء جیسے سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے،،ان ملزمان کو شہر کی مختلف افغانی کالونیوں سے سرچ آپریشن کے دوران گرفتارکیا گیا ہے، ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی، بھاری مقدار میں اسلحہ اور زہریلی شراب برآمد کی گئی ہے،،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری سے ڈاکٹرعلی حیدرعلی قتل کیس میں اہم پیش رفت کے امکانات موجود ہیں