تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ بہارکالونی میں گلی میں کھڑے گندے پانی کے نکاس پراظہرنامی نوجوان کا اپنے ہمسائے شکیل سے جھگڑا ہوا، اسی دوران شکیل کے والد اور دیگر ساتھی بھی آگئے اور انہوں نے اظہر کے گھر میں گھس کو مبینہ طور پر چھری کے ساتھ اس کا دایاں کان کاٹ دیا۔ صرف یہی نہیں بلکہ آنکھ پرہتھوڑے کے وارکرکے اظہرکوبینائی سے بھی محروم کرنے کی کوشش کی گئی۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرارہوگئے جبکہ اظہرکوزخمی حالت میں اہل محلہ نے ہسپتال پہنچا دیا۔ ادھرپولیس نے زخمی نوجوان کے والد کی رپورٹ پرکارروائی شروع کردی ہے۔
سیالکوٹ میں گندے پانی کے نکاس کے تنازع پرسات ملزمان نے چھری سے نوجوان کا کان کاٹ دیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Feb 23, 2013 | 12:35