سانحہ بلدیہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ عبداللہ چنہ کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے تفتیشی افسرکی جانب سے ملزمان کوچالان کی کاپیاں فراہم نہ کرنے پربرہمی کا اظہارکیا اورہدایت کی کہ ملزمان کوگواہان کے بیانات کی کاپیاں فراہم کی جائیں۔ عدالت نے فیکٹری مالکان کی ضمانت کی درخواست پربھی دلائل سنے۔ بعدازاں کیس کی سماعت چارمارچ تک ملتوی کردی گئی، آئندہ سماعت پرملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کی جائے گی۔
کراچی کی مقامی عدالت نے سانحہ بلدیہ کے مقدمے کی سماعت چارمارچ تک ملتوی کردی۔
Feb 23, 2013 | 12:49