کوئٹہ میں اہل سنت والجماعت کے کارکنوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی. ڈنڈہ بردار افراد نے زبردستی دکانیں اور کاروباری مراکز بند کرادیے۔

سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں اہلسنت والجماعت کے دوکارکنوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے. کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں مذہبی جماعت کے کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی جو ائیرپورٹ روڈ ، کوئلہ پھاٹک اورزرغون روڈ سے ہوتے ہوئے ہاکی چوک پراختتام پذیرہوئی. جاں بحق افراد کے ورثاء نے لاشوں کے ہمراہ دھرنا بھی دیا اورگونربلوچستان سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کوسزادلوائی جائے. مشتعل افراد نے مختلف مقامات پر زبردستی دکانیں بھی بند کرادیں. شہرمیں واقعہ کے خلاف جزوی ہڑتال بھی کی جارہی ہے. بیشتر کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی برائے نام ہے. شہر میں امن وامان برقراررکھنے کے لیے حساس علاقوں میں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے۔

ای پیپر دی نیشن