بےنظیربھٹوقتل کیس میں دوگواہوں پرجرح مکمل کرلی گئی. عدالت نے آئندہ سماعت پرمزید چارگواہوں کوریکارڈ سمیت طلب کرلیا.

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمان نے بےنظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی. وکلاء کی جانب سے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے انچارج ڈاکٹر عبدالرحمان اورفائربریگیڈ افسرغلام محمد ناز پر جرح مکمل کر لی گئی،عدالت نے آئندہ سماعت پر بےنظیر بھٹو کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر مصدق سمیت مزید چار گواہوں کوریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئےکیس کی سماعت پچیس فروری تک ملتوی کردی.

ای پیپر دی نیشن