باتیں کرنےوالے چند دن بعد عوام کی عدالت میں ہوگے، مسائل حل کرنےکےلیےقوم کامتحد ہوناضروری ہے،راجہ پرویزاشرف

گورنمنٹ کالج حیدر آباد میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئےوزیراعظم نےکہا کہ ملک کو درپیش مسائل کا سامنا کرنے کے لیے قوم کو متحد ہونا ہوگا،،،ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر باتیں کرنے والے عوامی مسائل سے بے خبر ہیں،،،چند روزبعد وہ اوران کےخلاف باتیں کرنےوالے مخالفین عوام کی عدالت میں ہوں گے،،، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے پانچ سال میں جتنے ترقیاتی کام کرائے،پینسٹھ سال میں کسی نے نہیں کیے،،، پیپلزپارٹی اپنےدور حکومت کاہرجگہ حساب دینے کو تیار ہے،،،وزیراعظم کاکہنا تھا کہ دہشت گردی اورمہنگائی پرکنٹرول کےلیے پارلیمنٹ کا مضبوط ہونا ضروری ہے،،،

ای پیپر دی نیشن