پورٹ ایلزبتھ (سپورٹس ڈیسک )دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے تیسرے دن کے اختتام آسٹریلیا کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 192 رنز بنا کر 369 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔ ہاشم آملہ 93 جبکہ کوئنٹن ڈی کاک9رنز پر کھیل رہے ہیں ۔دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کو 20 کے مجموعی سکور پر گریم سمتھ اور 42 کے سکور پر ایلگر کی وکٹ کھونی پڑی۔ڈ ویلیئرز 29 رنز بنا سکے۔ آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 246 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی ۔تیسرے دن آسٹریلیا نے4 وکٹوں پر 112 رنز کے سکور سے اننگز دوبارہ شروع کی تو سکور میں 16 رنز کے اضافے کے بعد اس کی مزید 2 وکٹیں گر گئیں۔ ڈیوڈ وارنر اور نیتھن لیون 70 اور 15 رنز بنا کر چلتے بنے۔ سٹیون سمتھ 49رنز پر چلتے بنے ۔ مورکل اور فلینڈر نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں423 رنز بنائے تھے۔سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔