ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جعفر آباد کے گھر پر دستی بم حملہ، ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ دھماکہ، خاتون جاں بحق

حب+ کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) حب کے علاقے گلشن امیر آباد میں نامعلوم افرد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور آباد کے گھر پر دستی بم سے حملہ کردیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دستی بم ملک انوار الحق کے گھر پر پھینکا گیا جس سے گھر کی کڑکیوں کے شیشے اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔ این این آئی کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک راہ گیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ادھر ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانہ کے قریب مستونگ کے رہائشی ملک ممتاز علی کی لاش برآمد کر لی۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...