ادارہ استحکام شرکتی ترقی کے زیر اہتمام لاہور میں سیمینار

لاہور (پ ر) ادارہ استحکام شرکتی ترقی نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے تعاون سے ایک سیمینار منعقد کیا اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مقررہ کل اڑتالیس اہداف میں  سے پاکستان تینتیس اہداف حاصل کرنے کا پابند تھا لیکن صرف تین شعبوں میں یہ اہداف حاصل کئے جا سکے ادارہ استحکام شرکتی ترقی کے چیف ایگزیکٹو نصیر ممین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں افراط زر میں  اضافے سمیت دیگر مسائل نے پاکستان میں لوگوں کی بڑی تعداد کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا پاکستان رواں سال صدی کے ترقیاتی اہداف پورے نہ کر سکا۔ صوبائی وزیر برائے بہبود آبادی ذکیہ شاہ نواز نے بتایا کہ  حکومت زچہ و بچہ کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ سیمینار سے لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر صبیحہ مسرور، نیلم حسین، ڈاکٹر اسلام صدیقی، ڈاکٹر تنویر احمد، ڈاکٹر سارہ شاہد، ڈاکٹر شاہد، ڈاکٹر نوشین حامد ایم پی اے اور سلمان عابد نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن