ایم کیو ایم آج فوج رینجرز اور پولیس سے یکجہتی کیلئے کراچی میں ریلی نکالے گی، طاہر القادری نے ریلی کی حمایت کر دی

Feb 23, 2014

لندن (این این آئی) ایم کیو ایم آج مسلح افواج، رینجرز، پولیس اور ایف سی اظہار یکجہتی کیلئے آج کراچی میں ریلی نکالے گی۔ اس حوالے سے شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیئے گئے۔ سکیورٹی  پلان کے تحت اہم عمارت اور شاہراہوں پر پولیس اور رینجرز اہلکار متعین ہوں گے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف نے عوام سے ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔ دریں اثناء ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے اور پاک فوج کے حق میں ریلی کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے ایم کیو ایم کی فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کی مکمل حمایت کا اعلان کرنے کہا کہ اہلکاروں اور شہریوں کے قاتل انسانیت کے دشمن ہیں، کارکنوں سے اپیل ہے کہ ایم کیو ایم کی ریلی میں بھرپور تعداد میں شرکت کریں۔ دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ پوری قوم کو متحد ہوکر طالبانائزیشن کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ 

مزیدخبریں