کرزئی، اسحاق ڈار ملاقات، افغان مفاہمتی عمل جاری رکھنے، روابط کو فروغ دینے پر اتفاق

کابل(این این آئی)پاکستان ا ور افغانستان نے افغان مفاہمتی عمل کی حمایت جاری رکھنے، مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملکر کوششیں کرنے اور دو طرفہ برادرانہ روابط کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور و نجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 9 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کابل کا دورہ کر رہے ہیں۔ افغان صدر سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے وزیراعظم کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا جس پر صدر کرزئی نے ویسے ہی جذبات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں افغان وزیر خزانہ قومی سلامتی مشیر اور خارجہ امور کے بارے میں صدارتی مشیر بھی موجود تھے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی معاونت کابل میں پاکستانی سفیر محمد صادق نے کی۔ صدر حامد کرزئی اور اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ دو طرفہ روابط فروغ دینے پر اتفاق کیا وزیر خزانہ نے افغان صدر کو مشترکہ اقتصادی کونسل کے ایجنڈے اور افغانستان کی تعمیر نو میں پاکستان کی کوششوں کو بارے میں آگاہ کیا۔صدر کرزئی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو یقین دلایا افغانستان دو طرفہ اقتصادی شعبوں میں تمام اقدامات کی بھر پور حمایت کریگا۔ کرزئی نے افغان عوام کے پر امن مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے افغانستان میں مفاہمتی عمل کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے افغانستان میں مفاہمتی عمل میں پاکستانی حمایت کی اہمیت بھی اجاگر کی۔ صدر کرزئی اور وزیر خزانہ نے اس بات پر اتفاق کیا دونوں ممالک کو مشترکہ چیلنجوں اور مشترکہ دشمنوں کا سامنا ہے اور ان چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ملکر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے اپنے دورے کے دوران وزیر خزانہ مشترکہ اقتصادی مشن کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ پاکستان کی جانب سے دو طرفہ معاونت پروگرام کے تحت تعمیر کئے گئے منصوبوں کا بھی دورہ کرینگے۔ وہ اس کے علاوہ طورخم جلال آباد ایڈیشنل کیرج وے جلال آباد میں نشتر کڈنی سینٹر اور مزار شریف کی بلخ یونیورسٹی میں لیاقت علی خان انجینئرنگ فیکلٹی کا بھی دورہ کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...