اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، محسن اختر صدر، سرفراز علی نائب، ہاشم خان جوائنٹ سیکرٹری منتخب

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے 20،14-15 کے انتخاب میں محسن اختر کیانی صدر، سرفراز علی نائب صدر اور ہاشم خان مندوخیل جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔ پولنگ ہفتہ کے روز ہائی کورٹ میں ہوئی جو صبح 9 سے شام  4بجے تک جاری رہی۔ مجموعی طور پر 1199 ووٹرز میں سے  750ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ پولنگ انتہائی پرامن ماحول میں ہوئی۔ محسن اختر کیانی 672 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ شاہد کمال کو 73 ووٹ ملے۔ نائب صدارت کے لئے سرفراز علی خان 356 ووٹ لے کر فاتح قرار دئے گئے، رانا عبدالطیف 217 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور رفعت حسین ملک نے 159 ووٹ حاصل کئے جوائنٹ سیکرٹری کے لئے ہاشم مندو خیل 533 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ وسیم سجاد ظفر 199 ووٹ لے پائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...