ایم این اے خالد جاوید کے گھر پر چھاپہ قائمہ کمیٹی نے ایف آئی اے سوئی نادرن گیس حکام کو طلب کرلیا

اسلام آباد (اے این این) ایم این اے خالد جاوید وڑائچ کی رہائش گاہ پر چھاپہ کیوں مارا گیا؟ قائمہ کمیٹی نے ایف آئی اے اور سوئی ناردرن گیس کے حکام کو طلب کرلیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں محمد افضل کھوکھر کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن