وہوا (نامہ نگار) کسان اتحاد ضلع ڈیرہ غازی خان کے ضلعی صدر کا بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف سینکڑوں مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گرڈ سٹیشن نوراحمد والی پر دھاوا، واپڈا ملازمین کو زدوکوب کرنے کے بعد ایکسیئن ، ایس ای میپکو مظفر گڑھ کو اغوا کرکے لے گئے۔ گذشتہ روز کسان اتحاد کے ضلعی صدر عبدالغفور اور محمد ابراہیم کلاچی کی زیرقیادت سینکڑوں کسانوں اور زمینداروں نے نوراحمد والی فیڈر سے غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف نوراحمد والی گرڈ سٹیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور گرڈ سٹیشن میں داخل ہوکر این اے والی فیڈر کو زبردستی چالو کرا کے دھرنا دے کر بیٹھ گئے ۔ پولیس نے 7 گھنٹے بعد مغویوں کو بازیاب کرا لیا اور واقعہ میں ملوث کسان بورڈ کے ضلعی صدر عبدالغفور سمیت 87 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔