مقبوضہ کشمیر: مغوی نوجوان کی بازیابی کیلئے ہڑتال‘ مظاہرے‘ خواتین کی بیحرمتی کیخلاف دھرنا

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے پلوامہ میں مسلسل کرفیو اور بھارتی فوجیوں کی طرف سے مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔ بھارتی پولیس نے کل جماعتی  حریت کانفرنس کے رہنما اور کشمیر فریڈم  فرنٹ  کے چیئرمین سید بشیر اندرابی اور دیگر  رہنمائوں کو ہفتہ کے روز پلوامہ میں گرفتار کر لیا۔  دریں اثناء  قابض انتظامیہ نے نوجوان کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے ہفتے کو تیسرے روز بھی پلوامہ میں کرفیو جاری رکھا۔ سوپور میں ایک 25 سالہ  نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے سوپور کے علاقے باغ اسلام کرانکشون کالونی میں وسیم احمد ملک نامی نوجوان کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ نوجوان کو فوری طورپر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔  دریں اثنا نامعلوم  مسلح افراد کی طرف سے گزشتہ ماہ اغوا کئے جانے والے ایک نوجوان مشتاق احمد چھانگا کی بازیابی میں پولیس کی ناکامی پر سوپور میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ پولیس نے انسانی حقوق کے معروف کارکن محمد احسن انتو   کو بھی گرفتار کر لیا۔ شبیر شاہ اور دیگر نے خواتین کی بے حرمتی  کے خلاف دھرنا دیا اور سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کیلئے احتجاج کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...