لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رانا اختر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے انتخابات میں جو وعد ے کیے تھے اُن میں سے کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا اور ان کے وزرا اپنی حکومت کی نااہلیوں اور ناکامیوں کو چھپانے کیلئے تحریک انصاف پر تنقید کرکے عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔